ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پاکستان میں دوبارہ داخل ہونے پر امریکی شہری گرفتار

پاکستان میں دوبارہ داخل ہونے پر امریکی شہری گرفتار

Sun, 07 Aug 2016 17:50:48    S.O. News Service

اسلام آباد،7اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے خفیہ ادروں نے بلیک لسٹ کیے جانے والے امریکی شہری کو ملک میں دوبارہ داخل ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔ملزم میتھیو بیرٹ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے جبکہ ان کی ملک میں دوبارہ آمد کے واقعے کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایس ایس ایس انویسٹی گیشن کیپٹن ریٹائڑڈ محمد الیاس کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔الس کے علاوہ ملزم کو بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کلیئرنس دینے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُن میں سے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کو اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں واقع ایک گیسٹ ہاوس سے گرفتار کیا گیا جہاں پر اس نے عارضی رہائش رکھی ہوئی تھی۔ایف آئی اے کے حکام کے مطابق امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو سنہ 2011 میں اس وقت بلیک لسٹ قرار دیکر ملک بدر کیا گیا تھا جب وہ پنجاب کے علاقے فتح جنگ میں کالا چٹا پہاڑ کے قریب واقع حساس عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے حکام کے مطابق امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو سنہ 2011 میں اس وقت بلیک لسٹ قرار دیکر ملک بدر کیا گیا تھا جب وہ پنجاب کے علاقے فتح جنگ میں کالا چٹا پہاڑ کے قریب واقع حساس عمارتوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم میتھیو نے لینڈنگ کارڈ پر غلط کوائف لکھ کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر واقع ایف آئی اے کے کاؤنٹر سے اپنے آپ کو کلیئر کروایا تاہم حساس اداروں کے اہلکاروں کو جب اس واقعہ کا علم ہوا تو اُنھوں نے سراغ لگا کر امریکی شہری کو گرفتار کرلیا۔ایف آیی اے کے حکام نے امریکی شہری کی کلیئرنس کرنے والے اہلکار احتشام الحق کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اُن کے والد اور شفٹ انچارج انسپکٹر راجہ آصف محمود کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے امریکہ شہر ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل خانے میں تعینات اُن افراد کے خلاف بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے جنھوں نے میتھیو بیرٹ کو پاکستانی ویزا فراہم کیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ امریکی کو جو پاکستانی ویزا جاری کیا گیا ہے اس پر قونصل خانے میں تعینات خاتون افسر کے دستخط ہیں اور اُن کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم میتھیو کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اُنھیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔


Share: